(حدیث)علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے

علم انسان کو صحیح طریقے سے زندگی گذارنے کا طریقہ بتاتا ہے ۔ کامیاب انسان وہی ہے جس نے علم حاصل کیا اور اس پر عمل بھی کیا۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی

Read the go ahead . سب پڑھیں ۔آگے بڑھیں

یوں علم کی چاہ میں نکلے ہیں اپنا بھی نشاں معلوم نہیں ۔۔۔ جانا ہے وہاں ، منزل ہے جہاں ، منزل ہے کہاں ، معلوم نہیں

Knowledge is Light.Prophet Hazrat Muhammed Peace Be Upon Him

The Hadith of the Prophet Hazrat Muhammed Peace Be Upon Him

Eat Half Bread....Educate children آدهی روٹی كهایئے ۔ بچوں كو پڑهائیے ۔ سید نجیب حیدر میاں برکاتی

Slogan Khanqah E Barkaatia Marehra Shareef خانقاہ برکاتیہ ، مارہرہ مطہرہ کا نعرہ

Sunday, 16 April 2017

Garmi Ki Chuttiyon Ko Kaar Aamad Banaen

گرمی کی چھٹیوں کو کارآمد بنائیں!
ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی

حضرت ابووائل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں ہر جمعرات کے دن نصیحت فرمایا کرتے تھے ان سے ایک صاحب نے عرض کیا : ’’ اے ابو عبدالرحمن آپ نے جواب دیا کہ ہمیں ہر روز بیان فرمایا کریں ۔‘‘ اس پر حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ مجھے اس سے کوئی مانع( روکنے والی چیز) نہیں کہ میں تمہیں روزانہ بیاں کروں مگر مجھے اندیشہ ہے کہ میری وجہ سے تمہیں مشقت( تکلیف) ہوگی اور فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا خیال رکھتے ہوئے چند دن خاص فرمالیے تھے کہ کہیں ہم پر مشقت نہ ہو۔(صحیح مسلم ج 2، ص 773)
اس حدیث مبارکہ سے تعلیم و تربیت کے لیے ایک اہم اصول سمجھ میں آتا ہے وہ یہ کہ پڑھنے لکھنے یا وعظ و نصیحت کے لیے ہمیں چاہیے کہ کچھ اوقات مخصوص کرلیں روزانہ اور ہر وقت اگر بچوں کو پڑھنے لکھنے میں مصروف رکھا جائے گا تو ان پر یہ طریقہ بھاری گذرے گا۔ لہٰذا ان کو مخصوص مدت کے لیے چھٹیاں بھی دینا ضروری ہے۔
ہمارے تعلیمی اداروں میں عام طور پر سردیوں اور گرمیوں کے موسموں میں چھٹیاں ہوتی ہیں ۔ لیکن ان چھٹیوں کو صرف انجوائے کرنے کے لیے خاص کردینا بھی نقصان دہ ہے۔ چھٹیاں ضروری تو ہیں لیکن یہی چھٹیاں اگر لمبی ہوجائیں تو پھراس کے نقصانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ لمبی چھٹیوں میں بچوں کا تعلیمی سلسلہ کچھ دنوں کے لیے رک جاتا ہے اکثر طلبہ چھٹیوں کے بعد دوبارہ سنبھل نہیں پاتے اور ان کی عادتیں خراب ہوجاتی ہیں۔ گھریلو نگرانی نہ ہونے کے سبب کچھ بچے خراب صحبتوں اوربری عادتوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ بعض طلبہ انٹر نیٹ ، موبائل گیم اور فلم بینی میں اپنا پورا وقت برباد کرتے رہتے ہیں۔ گرمی کی چھٹیاں ہوں یا سردی کی چھٹیاں ، یہ والدین کے لیے بڑی ذمہ داری کا مرحلہ ہوتا ہے۔ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے فکر مند والدین اور مخلص اساتذہ بھی اس بات کی کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ بچوں کی چھٹیاں کسی بھی صورت میں ضائع نہ ہوں ۔ ہاں ! اتنا ضرور ہے کہ اسکولوں اور درسگاہوں میں دن بھر جاری رہنے والی تعلیمی سرگرمیوں کی بہ نسبت چھٹیوں میں جز وقتی کورسیز شروع کیے جاتے ہیں ۔ جو بے حد مفید ہیں۔
والدین کو چاہیے کہ چھٹیوں سے پہلے ہی اچھی طرح سے منصوبہ بندی کرلیں کہ ان کے بچے بری عادتوں اور غلط صحبتوں میں پڑ کرسماج اور معاشرے کے لیے نقصان دہ نہ بن جائیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو غیر متعلق اور مضر چیزوں سے دور رکھیں ۔ روزانہ کا ایک ٹائم ٹیبل بنالیں پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کی عادت ڈلوائیں۔ قرآنِ کریم کی تلاوت، سیرتِ طیبہ ، ازواجِ مطہرات ، صحابۂ کرام اور اولیاے کرام کے حالاتِ زندگی بتائیںتاکہ وہ ان کو سُن کر اور پڑھ کر سبق حاصل کریں ۔ آسان احادیث یاد کروائیں ۔ بچوں کو زندگی گذارنے میں سنجیدگی کے طریقے بتائیں۔ ان کو غیر ضروری آزادی سے بچائیں۔ سستی و کاہلی سے دور کریں۔ صحیح دینی و اسلامی عقائد سکھائیں تاکہ وہ بد عقیدگی کے زہر سے محفوظ رہ سکیں۔ مختلف قسم کے مفید شارٹ ٹرم کورسیز میں داخل کرائیں۔ سلائی کڑھائی، کشیدہ کاری، اور دیگر پیشہ وارانہ مختصر مدتی کورس کروائیں۔ بہتر ہوگا کہ ہمارے تعلیمی ادارے اور انجمنیں اپنے یہاں سمر کیمپ جاری کریں جہاں بچوں کی دینی و اخلاقی کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت کا نظم کیا جائے ۔ سمر کلاسیس مکمل ہونے پر طلبہ کے درمیان انعامی مقابلے رکھے جائیں اور اول دوم سوم آنے والے بچوں کو پر کشش انعامات دئیے جائیں تاکہ ان کے اندر مقابلے کے امتحانات میں شرکت کا جذبہ بیدار ہو۔ سمر کلاسیس میں شریک سبھی بچوں کو کم از کم سرٹیفکٹ ضرور دیں تاکہ دوسرے بچوں بھی ایسے تربیتی کیمپوں میں داخلہ لینے کی طرف متوجہ ہوں ۔
فی زمانہ مغربی کلچر کی یلغار نے ہمارے معاشرے کو بہت حد تک برائیوں کے دلدل میں دھکیل کر رکھ دیا۔اس لیے ایسے ماحول میں ضروری ہوجاتاہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف بھرپور توجہ دی جائے کیوں کہ بچوں کا ذہن کورے کاغذ کی طرح ہوتا ہے ۔ یہی بچے ہمارے مستقبل ہیں اس لیے چھٹیوں کے دنوں کو بالکل بھی ضائع نہ ہونے دیں ۔ مشہورِ عالم دین علامہ محمد عبدالمبین نعمانی صاحب نے اپنی کتاب ’’علم دین و دنیا‘‘ میں سنی مطالعاتی کورس بھی پیش کیا ہے ۔ جس میں بچوں کے لیے اہم اور ضروری کتابوں کے نام درج کردئیے ہیں جس کو سامنے رکھ کر ہم ایک مفید اور جامع جز وقتی نصاب تیار کرکے بچوں کی دینی و تعلیمی اور روحانی و اخلاقی تربیت کرسکتے ہیں۔ چند کتابوں کے نام کچھ اس طرح ہیں، ہمارا اسلام: مولانا محمد خلیل خاں برکاتی مارہروی،سیرتِ رسولِ اعظم: مولانا عبدالغفار اعظمی، انوارِ شریعت: مفتی جلال الدین احمد امجدی، سچی کہانیاں: مولانا نسیم احمد بستوی، سچی حکایات: مولانا ابوالنور محمد بشیر احمد قادری، لالہ زار : علامہ ارشد القادری، ان کتابوں کے علاوہ ہم قومی کونسل براے فروغِ اردوزبان نئی دہلی کی جانب سے شائع کی گئی سائنسی ، تعلیمی، سماجی، نفسیاتی ، تاریخی معلومات پر مبنی بچوں کے لیے لکھی گئی کتابوں کو بھی پڑھائیں۔ ان شآء اللہ ! اس کے بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ ذیل میں گرمی کی چھٹیوںمیں بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے منعقد کیے جانے والے سمر کیمپ  کے لیے چند نکات درج کیے جاتے ہیں:
(1) سب سے پہلے یک ٹائم ٹیبل بنائیں۔ جس میں صبح اٹھنے سے لے کر سونے تک کیا کیا کام کرنے ہوں گے ؟ اس ٹائم ٹیبل میں کوئی چیز بھی فضول اور بے مطلب نہ ہو، ہر کام بامقصد اور فائدے مند ہو۔
(2) پنج وقتہ نمازیں بہتر ہوکہ سمر کیمپ کے نزدیک کی مسجد میں باجماعت ادا کروائی جائے یا پھر کیمپ ہی کی جگہ پر باجماعت نماز کا نظم ہو۔ نمازِ فجر کے بعد روحانی تربیت کے لیے کچھ وقت طے کریں۔ طلوعِ آفتاب کے بعد مختصر وقت آرام کے لیے بھی مخصوص کریں ۔
(3) کیمپ میں روزانہ تلاوتِ قرآن پاک بھی کروائی جائے مخصوص سورتوں کو مع ترتیل و تجوید صحیح مخرج کے ساتھ یاد کروائی جائے۔ ممکن ہوتو یاد کرائی جانے والی سورتوں کا ترجمہ بھی کنزالایمان سے یاد کروائیں۔
(4) صحیح طریقے سے روزانہ نعت خوانی بھی ہو کہ اس سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جذبات ابھارنے میں مدد ملتی ہے۔
(5) سیرتِ طیبہ، ازواجِ مطہرات، صحابۂ کرام ، اولیاے اسلام ، مجاہدین اسلام کے حالاتِ زندگی بھی بتائے جائیں ۔
(6) اوپر ذکر کی گئی کتابوں سے مخصوص اسباق طے کرلیں اور ان کو یاد کروائیں ، یا اپنے طور پر ذی فہم علما و دانش ور حضرات سے رابطہ کرکے مناسب کتابوں کو سمر کیمپ میں مطالعہ کے لیے طے کی جائیں۔
(7) خصوصیت کے ساتھ اخلاقی تربیت پر توجہ دی جائے ۔
(8) کیمپ کے اختتام پر انعامی مقابلہ رکھا جائے اور انعام پانے والوں کے علاوہ جملہ طلبہ کو بھی انعامات یا کم از کم سرٹیفکٹ دئیے جائیں۔

Monday, 20 March 2017

Kuch Imla Ki Baten

کچھ املا کی باتیں
(1) اعلیٰ، ادنیٰ، عیسیٰ، موسیٰ
عربی کے کچھ لفظوں کے آخر میں جہاں الف کی آواز ہے، وہاں بجائے الف کے ی لکھی جاتی ہے اور اس پر چھوٹا الف (الف مقصورہ) نشان کے طور پر بنا دیا جاتا ہے۔ جیسے ادنیٰ، اعلیٰ، عیسیٰ، دعویٰ، فتویٰ۔ اس قبیل کے کئی الفاظ اردو میں پہلے ہی پورے الف سے لکھے جاتے ہیں، مثلاً تماشا، تمنا، تقاضا، مدعا، مولا، لیکن کئی لفظ دونوں طرح سے لکھے جاتے ہیں اور ان کے بارے میں ٹھیک سے معلوم نہیں کہ انھیں پورے الف سے لکھنا چاہیے یا چھوٹے الف سے۔ ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی نے املا کے اس انتشار کو دور کرنے کے لیے تجویز کیا تھا کہ اردو میں ایسے تمام الفاظ کو پورے الف سے لکھا جائے، لیکن یہ چلن میں نہیں آ سکا۔ چنانچہ سرِ دست یہ اصول ہونا چاہیے کہ اس قبیل کے جو الفاظ اردو میں پورے الف سے لکھے جاتے ہیں اور ان کا یہ املا رائج ہو چکا ہے، ایسے الفاظ کو پورے الف سے لکھا جائے۔ باقی تمام الفاظ کے قدیم املا میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، اور یہ بدستور چھوٹے الف سے لکھے جا سکتے ہیں۔
پورے الف سے لکھے جانے والے الفاظ:
مولا مُصفّا تَوَلّا مُدّعا تقاضا مُتفا تماشا
مُدّعا علیہ تمنّا ہیولا نصارا مقتدا مقتضا ماوا

باقی تمام الفاظ چھوٹے الف سے لکھے جا سکتے ہیں:
ادنیٰ اعلیٰ عیسیٰ موسیٰ یحییٰ مجتبیٰ مصطفیٰ مرتضیٰ
دعویٰ فتویٰ لیلیٰ تعالیٰ معلیٰ صغریٰ کبریٰ کسریٰ
اولیٰ منادیٰ مثنیٰ مقفیٰ طوبیٰ ہدیٰ معریٰ عقبیٰ
تقویٰ متبنّیٰ حسنیٰ قویٰ مستثنیٰ حتیٰ کہ عہدِ وسطیٰ مجلسِ شوریٰ
یدِ طولیٰ اردوئے معلّیٰ من و سلویٰ عید الضّحیٰ مسجد اقصیٰ سدرۃ المنتہیٰ شمس الہدیٰ

ذیل کے الفاظ کے رائج املا میں بھی کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں:
اللہ الہ الٰہی

(2) دعوائے پارسائی، لیلائے شب
اضافت کی صورت میں ایسے تمام الفاظ الف سے لکھے جاتے ہیں اور یہی صحیح ہے، جیسے:
لیلائے شب دعوائے پارسائی فتوائے جہاں داری

(3) عربی مرکبات
یہ بات اصول کے طور پر تسلیم کر لینی چاہیے کہ عربی کے مرکّبات، جملے، عبارتیں یا اجزا جب اردو میں منقول ہوں تو ان کو عربی طریقے کے مطابق لکھا جائے، مثلاً
عَلَی الصّباح عَلَی الرَّغم عَلَی العُموم عَلَی الحساب عَلَی الخُصوص حتّی الاِمکان حتّی الوَسع حتّی المقدور
بالخُصوص عَلیٰ ہٰذا لقَیاس

(4) رحمٰن، اسمٰعیل
بعض عربی الفاظ میں چھوٹا الف درمیانی حالت میں لکھا جاتا ہے، جیسے رحمٰن، اسمٰعیل، ان میں سے کئی لفظ اردو میں پہلے ہی پورے الف سے لکھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی کی یہ تجویز مناسب ہے کہ اردو میں ایسے سب الفاظ کو الف کے ساتھ لکھا جائے۔
رحمان ابراہیم سلیمان مولانا یاسین اسحاق لقمان اسماعیل
البتہ جب ایسا کوئی لفظ قرآن پاک کی سورتوں کے نام یا اللہ کے اسمائے صفات کے طور پر استعمال ہو گا تو اس کا اصلی املا برقرار رہے گا۔ عربی ترکیب میں بھی اصلی املا برقرار رہنا چاہیے۔

(5) علٰحدہ
علٰحدہ یا علیحدہ کو علاحدہ لکھنا چاہیے، اسی طرح علاحدگی (ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی)

(6) لہٰذا
لفظ لہٰذا کی بھی رائج صورت میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ لفظ اسی املا کے ساتھ پوری چلن میں آ چکا ہے۔

(7) معمّہ، تمغہ، معمّا، تمغا
عربی اور ترکی کے کچھ لفظوں کے آخر میں الف ہے، لیکن ان میں سے بعض لفظ ہ سے لکھے جاتے ہیں۔ اس بارے میں اصول یہ ہونا چاہیے کہ جو لفظ ہ سے رائج ہو چکے ہیں، ان کا املا ہ سے مان لینا چاہیے، باقی الفاظ کو الف سے لکھنا چاہیے۔ ذیل کے الفاظ ہ سے صحیح ہیں:
شوربہ چغہ سقہ عاشورہ قورمہ ناشتہ ملغوبہ الغوزہ

ذیل کے الفاظ الف سے لکھنے چاہییں:
معمّا تماشا تقاضا حلوا مربّا مچلکا بقایا تمغا
ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی نے بھی ان میں سے بیشتر الفاظ کو الف سے لکھنے کی سفارش کی ہے۔

(8) بالکل، بالتّرتیب
ایسے مرکب لفظ اردو میں اچھی خاصی تعداد میں ہیں جو عربی قاعدے کے مطابق الف لام کے ساتھ لکھے جاتے ہیں۔ ایسے مرکّبات کی دو صورتیں ہیں، ایک وہ جہاں الف لام حروفِ شمسی (ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ل، ن) سے پہلے آیا ہے اور بعد کا حرف مشدّد بولا جاتا ہے تو الف لام آواز نہیں دیتا، جیسے عبد السّتار یا بالتّرتیب میں۔ دوسرے وہ جن میں الف لام حروفِ قمری (باقی تمام حروف) سے پہلے آیا ہے تو لام تلفظ میں شامل رہتا ہے، جیسے بالکل یا ملک الموت میں۔ ہمیں سیّد ہاشمی فرید آبادی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کہ حروفِ شمسی و قمری کا فرق اردو میں اٹھا دینا چاہیے، ہمارا خیال ہے کہ یہ طریقہ اردو املا کا جز ہو چکا ہے، اِس کو بدلنا ممکن نہیں۔ چنانچہ ایسے تمام الفاظ کا وہی قدیم املا برقرار رکھنا چاہیے:
فی الحال بالکل انا الحق بالفعل ملک الموت

البتہ یہ ضروری ہے کہ جہاں الف لام آواز نہ دے وہاں لام کے بعد والے حرف پر تشدید لگائی جائے، اور ان الفاظ میں الف لام کو اردو کے خاموش حروف تسلیم کر لیا جائے۔ پڑھنے والوں کو تشدید سے معلوم ہو جائے گا کہ الف لام تلفظ میں نہ آئے گا:
عبدُ السّتّار شجاعُ الدّولہ عبدُ الرّزّاق لغاتُ النّساء بالتّرتیب فخرُ الدّین

الف ممدودہ

الف ممدودہ کا مسئلہ صرف مرکّبات میں پیدا ہوتا ہے۔ یعنی دل آرام لکھا جائے یا دلارام۔ ایسی صورت میں اصول یہ ہونا چاہیے کہ معیاری تلفّظ کو رہنما بنایا جائے اور مرکّب جیسے بولا جاتا ہو، ویسے ہی لکھا جائے۔

بغیر مد کے:
برفاب تیزاب سیلاب غرقاب سیماب زہراب گلافتاب تلخاب
سردابہ گرمابہ مرغابی خوشامد دستاویز

مع مد کے:
گرد آلود دل آویز عالم آرا جہان آباد دل آرا دل آرام دو آبہ ابر آلود
خمار آلود قہر آلود زہر آلود زنگ آلود خون آلود رنگ آمیز درد آمیز جہاں آرا
حسن آرا خانہ آباد عشق آباد عدم آباد

تنوین

اردو میں عربی کے ایسے کئی لفظ استعمال ہوتے ہیں جن پر دو زبر آتے ہیں، جیسے فوراً، عموماً، وقتاً، فوقتاً، اتفاقاً۔ تنوین اردو املا کا حصّہ بن چکی ہے۔ اس لیے اسے بدلنا مناسب نہیں۔ چنانچہ فوراً کو فورن لکھنے کی سفارش نہیں کی جا سکتی۔ اس کو فوراً لکھنا ہی صحیح ہے۔ البتہ وہ لفظ تصفیہ طلب ہیں جن کے آخر میں ت آتی ہے۔ ایسے لفظوں کے بارے عربی املا کا اصول یہ ہے کہ اگر ت کسی لفظ کے مادے میں شامل ہے تو تنوین کی صورت میں اُس پر الف کا اضافہ کر کے تنوین لگائی جاتی ہے، جیسے وقتاً فوقتاً۔ لیکن اگر ت مادے میں شامل نہیں تو وہ تائے مُدَوَّرہ ۃ کی صورت میں لکھی جاتی ہے اور اس پر دو زبر لگا دیے جاتے ہیں، جیسے عادۃً۔ اس صورت میں الف کا اضافہ نہیں کیا جاتا اور تنوین تائے مُدَوَّرہ پر لگائی جاتی ہے۔ اردو املا میں عام طور سے اس فرق کو ملحوظ نہیں رکھا جاتا، اور تنوین ایسے تمام الفاظ میں الف کا اضافہ کر کے لگائی جاتی ہے۔
اس ضمن میں ہمیں ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی کے اس اصول کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ "عربی کی ۃ کو اردو میں ہمیشہ ت لکھنا چاہیے"۔ چنانچہ اردو میں تنوین کے لیے ت والے لفظوں کے بارے میں قاعدہ یہ ہوا کہ سب لفظوں کے آخر میں الف کا اضافہ کر کے تنوین لکھی جائے، مثلاً
نسبتاً مروَّتاً کنایتاً ضرورتاً ارادتاً فطرتاً شکایتاً کلیتاً
قدرتاً حقیقتاً حکایتاً طبیعتاً وقتاً فوقتاً شریعتاً طاقتاً
اشارتاً مصلحتاً حقارتاً وراثتاً صراحتاً عقیدتاً وضاحتاً شرارتاً

..:: Follow us on ::..

http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg 

http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg